: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: پی ایس آر گارڈن، پیٹ بشیرآباد، قطب اللہ پور کے علاقے میں پیش آئے ایک المناک حادثے میں 60 سالہ اے ایس آئی دیوی سنگھ کی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس عملہ پریڈ میں مصروف تھا کہ اسی دوران ایک واٹر ٹینکر
بے قابو ہوکر دیوی سنگھ سے ٹکرا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مرحوم دیوی سنگھ صحت کی خرابی کے باعث پریڈ سے کچھ فاصلے پر کھڑے تھے۔ اچانک واٹر ٹینکر نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے حادثے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔