: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مرادآباد/12جولائی(ایجنسی) یوپی میں مرادآباد کے كندرکی علاقے میں ایک پجاری نے دلت لڑکی کی عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔پولیس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ كندركي علاقے کے اندھن پورن ننگلہ گاؤں میں شیو مندر کا 52 سالہ پجاری روندرپوري بیمار لوگوں کا جڑی بوٹی سے علاج کرتا تھا۔لڑکی کے لواحقین سات جولائی کو 20 سالہ بیمار لڑکی کو دوا دلانے مندر آئے تھے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">پجاری نے کہا کہ ابھی ادویات تیار نہیں ہے۔ آپ لوگ لڑکی کو یہیں چھوڑ اپنا کام کریں ، دوا کچھ وقت بعد تیار کر دی جائے گی۔ اس کے بعد لڑکی کو لے جانا۔ لواحقین نوجوان لڑکی کومندر کے دھرمشالہ میں چھوڑ کر کام کے لئے چلے گئے۔کچھ دیر بعد لڑکی کے لواحقین مندر پہنچے تو لڑکی اور پجاری وہاں نہیں ملے اور دھرمشالہ کا تالا لگا ہوا ملا۔ لڑکی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پجاری لڑکی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔لڑکی کا کہنا ہے کہ کسی طرح پجاری کے چنگل سے وہ بدھ کو چھوٹ کر اہل خانہ کے ساتھ تھانے پہنچی اور پجاری کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔