ذرائع:
حیدرآباد : کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون کی ٹیم نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم، سات گاہکوں اور ایک ہوٹل ریسیپشنسٹ
کو حراست میں لیا جبکہ تین خواتین کو بازیاب کرایا گیا جن میں ایک کا تعلق ازبکستان سے بتایا گیا ہے۔ یہ کارروائی آر-اِن ہوٹل، روڈ نمبر 12، بنجارہ ہلز میں کی گئی جہاں پولیس نے کمرہ نمبر 111 اور 112 میں غیر قانونی جسم فروشی کی سرگرمیوں کا انکشاف کیا۔ پولیس نے ملزم آرگنائزر کو گرفتار کر لیا۔