تلنگانہ 23 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے کوہیر منڈل کے چنتل گھاٹ کے قریب این ایچ 65 پر منگل کی صبح ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگے جا رہی بس کو بچانے کی کوشش میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بس کرناٹک سے حیدرآباد جا رہی تھی۔حادثے کے بعد زور دار آواز سن کر مقامی لوگ فوری طور پر
موقع پر پہنچ گئے۔ بس میں سوار مسافر شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور مدد کے لیے چیخ و پکار کرنے لگے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ہائی وے عملہ اور مقامی افراد نے مل کر مسافروں کو ایک ایک کر کے بس سے باہر نکالا۔حادثے کے وقت بس میں 36 مسافر سوار تھے۔ اس واقعہ میں دو مسافر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا گیا۔