ذرائع:
آندھراپردیش کے ضلع پلنادو کے راجپاالم منڈل کے ریڈی گوڈم کے قریب پیر کے روز ایک اور پرائیویٹ ٹریولس بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات
کے مطابق یہ بس حیدرآباد سے باپٹلا جارہی تھی کہ سڑک کی توسیع کے دوران رکھی گئی پائپوں سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئی اور سڑک کے کنارے الٹ گئی۔ خوش قسمتی سے تمام 30 مسافر ایمرجنسی دروازے سے بحفاظت باہر نکل آئے۔