ذرائع:
ایک بڑی اور افسوسناک خبر دہلی سے موصول ہو رہی ہے — لال قلعہ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا، جب لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب کھڑی ایک کار میں اچانک دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، دھماکے کی آواز کئی
کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دہلی فائر سروسز کے مطابق، سات فائر ٹینڈرز فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کر دی۔ دہلی پولیس نے پورے شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ علاقے کو سیکورٹی فورسز نے مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کئی افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔فی الحال دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔