the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب آج ایک خوفناک دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے باہر ایک کار میں ہوا، جس کے بعد پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور سڑک پر انسانی جسم کے اعضاء بکھرے ہوئے نظر آئے۔ ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے سڑک پر جسم کے ٹکڑے پڑے دیکھے، منظر انتہائی خوفناک تھا۔دھماکے کے مقام پر کم از کم 20 فائر ٹینڈرز اور درجنوں ایمبولینسیں پہنچ گئیں۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا



گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے علاقے میں بھاری نقصان ہوا ہے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ایک اور رہائشی نے بتایا کہ میں نے اپنی چھت سے آگ کا بڑا شعلہ دیکھا، آواز بہت زوردار تھی۔ میرا گھر گوردوارے کے قریب ہے، میں فوراً نیچے دوڑ آیا۔دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کی جانچ جاری ہے۔ پرانی دہلی کے مصروف علاقوں میں ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک سے زیادہ کاروں میں ہوا معلوم ہوتا ہے۔ دھماکے کی جگہ سے گوردوارہ سس گنج صاحب چند سو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ جامع مسجد تقریباً 1.1 کلومیٹر دور واقع ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.