: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
امراوتی،10 ستمبر(ذرائع) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آندھرا پردیش پولیس غیر قانونی شراب کو تلف کرنے میں مصروف ہے، وہیں عوام شراب کی بوتلیں لوٹنے میں مصروف ہیں۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔ یہ ویڈیو آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع کا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کیسے غیر قانونی شراب
کو تلف کرنے والی تھی کہ قریب کھڑے لوگوں نے نوٹس لیا اور شراب کی بوتلیں اٹھا کر پولیس کے سامنے بھاگ گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جتنی بوتلیں لے سکتا تھا وہ لے کر بھاگا۔ یہ ویڈیو ریاستی دارالحکومت امراوتی سے تقریباً 40 کلومیٹر دور گنٹور کا ہے۔ گنٹور پولس نے الیکشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب ضبط کی تھی۔ ضبط کی گئی شراب کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے تھی۔