میدک،3 اگسٹ (ذرائع) پولیس عملہ اور مقامی نوجوانوں نے ایک شخص کواس وقت بچا لیا جب وہ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت سے ٹیک مال کے قریب ندی میں پھنسا ہوا تھا۔شباد گاؤں کارہائشی راماوت نندو (35سالہ) نالہ پار کر رہا تھا کہ وہ بہہ گیا۔
وہ پل سے چند میٹر نیچے ایک چٹان کو
پکڑنے میں کامیاب ہو گیا۔مقامی لوگوں نے اسے دیکھا اور پولیس کو بلایا۔ میدک کے ایس پی میدک ڈی ادے کمار ریڈی نے نندو کو بچانے کے لیے کوئیک ری ایکشن ٹیم تعینات کی۔ نندو نے اپنی جان بچانے کے لیے پولیس اور مقامی نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ایس پی ادے کمار ریڈی نے ٹیم اور مقامی ٹیم کی ستائش کی۔