ذرائع:
پوکسو کیس میں ملزم بندی بھگیرتھ کی درخواستِ ضمانت پر پیر کے روز عدالت میں سماعت مکمل ہوگئی۔ دونوں فریقوں کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔متاثرہ فریق اور استغاثہ نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں، اس لیے ملزم کی رہائی سے گواہوں پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے والد مرکزی
وزیر ہیں، جس کی وجہ سے گواہوں پر دباؤ پڑ سکتا ہے، جبکہ کئی اہم بیانات ابھی قلمبند ہونا باقی ہیں۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ کی والدہ کی شکایت پر پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر مزید سنگین دفعات شامل کی گئیں۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم نے دوستی کا جھانسہ دے کر متاثرہ سے تعلق قائم کیا اور متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کی۔ اب اس مقدمے میں عدالت کے محفوظ فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔