کولمبیا 29 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) کولمبیا میں وینزویلا کی سرحد کے قریب طیارے کے حادثے میں بدھ کی رات ملک کے رکن پارلیمنٹ ڈیوجینس سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری
ایئرلائن سیٹینا کا یہ طیارہ کوکوٹا سے اوکانا جا رہا تھا جب ٹیک آف کے چند منٹ بعد اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹ گیا اور لا فلویا ڈی بیلن کے دور دراز علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔