: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
قومی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں رن وے کے قریب کھڑے آکاسا ایئر کے طیارے کو اسپائس جیٹ کے طیارے نے سائیڈ سے ٹکر مار دی۔اطلاعات کے مطابق Akasa Air کا طیارہ دہلی سے حیدرآباد روانگی کے لیے رن وے پر موجود تھا، جبکہ SpiceJet کا طیارہ پارکنگ کی طرف بڑھ رہا
تھا کہ اس دوران سائیڈ سے ٹکر ہوگئی۔حادثے میں اسپائس جیٹ کے دائیں بازو کو نقصان پہنچا جبکہ آکاسا ایئر کے بائیں حصے کو بھی معمولی نقصان ہوا۔ تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔اکاسا ایئر کے ترجمان کے مطابق مسافروں اور عملے کو فوری طور پر طیارے سے اتار لیا گیا اور ان کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ مسافروں کو حیدرآباد پہنچانے کے لیے متبادل انتظامات کئے گئے۔