: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
منیلا، یکم نومبر فلپائن کے صوبہ اپایاؤمیں ایک ٹرک کے پہاڑی سے نیچے گہری کھائی میں گرنے کے سبب کم از کم 19 افراد کی موت ہو گئی اور 22 دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 7 بجے اس وقت پیش آیا جب كونرشہر سے حکومت کی طرف سے بیج اور نقدی ا مداد لے کر یہ لوگ اپنے
گاؤں جا رہے تھے ۔ ٹرک کے کھائی میں گرنے سے 19 افراد کی موت ہو گئی اور 22 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ٹرک میں زیادہ تر بزرگ سوار تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا ۔ جس کی وجہ سے ٹرک کھائی میں گر گیا ۔ فلپائن میں گاڑیوں اور سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔