: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
عثمانیہ ہاسپٹل کے پی جی ہاسٹل میں سریش نامی ایک طبی طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ اطلاعات کے مطابق اس نے ہاسٹل میں نشہ آور انجکشن اور نیند کی گولیاں لے لیں، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔تاہم، متوفی کی موت پر اس کے گھر والوں نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سریش صرف تین ماہ قبل
ہی عثمانیہ میڈیکل کالج میں پی جی کورس میں داخل ہوا تھا۔ خاندان کے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ رَیگنگ کے سبب ہی اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔
اس واقعہ کے بعد عثمانیہ ہاسپٹل کی مردہ خانے کے باہر سریش کے گھر والوں اور قبائلی تنظیموں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ رَیاگنگ میں ملوث طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اس واقعہ کی مکمل و شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔