ذرائع:
تلنگانہ: پیداپلی میں اے سی بی کی بڑی کارروائی کے دوران میونسپل اسسٹنٹ انجینئر کلیپلی ستیش کمار کو 2 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
گیا۔ حکام کے مطابق ملزم نے ترقیاتی کاموں کے بل کی منظوری کے لیے رشوت طلب کی تھی۔ کارروائی کے بعد اس کے گھر کی تلاشی میں 32.31 لاکھ روپے کی غیر محسوبہ نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات جاری ہیں۔