ذرائع:
ٹرین میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک مسافر کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن پرپیش آیا۔گوداوری ایکسپریس میں سفر کے دوران اس مسافر کی موت ہوگئی تھی۔ساتھی مسافرین نے اس بات کی اطلاع ریلوے کے عہدیداروں کو دی۔ان
عہدیداروں نے وہاں پہنچ کرصورتحال کاجائزہ لیا اور کہا کہ ریلویز کے ڈاکٹروں کے معائنہ کے بعد ہی نعش ارکان خاندان کے حوالے کی جائے گی جس پر اس شخص کے ارکان خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے لاش کی ان کو حوالگی کامطالبہ کیا۔اس احتجاج سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔احتجاج کے نتیجہ میں تقریبا ایک گھنٹہ تک ریل اسٹیشن پر ہی رکی رہی۔