پاکستان 19 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) پاکستان کے شہر کراچی میں ایک پرانے شاپنگ مال میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو
گئی ہے۔ ملبے سے مزید آٹھ لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات حکام نے بتائی۔ گل پلازہ میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر اتوار کی رات تک قابو پا لیا گیا۔