حیدرآباد،5 جون (ذرائع) شہر کے مضافات پہاڑی شریف میں منگل کی رات سڑک حادثہ میں ایک 26 سالہ پینٹر کی موت ہوگئی۔
متاثرہ شخص، جی پروین، جو رنگاریڈی ضلع کے معین آباد منڈل کا ساکن ہے، اپنے دوست کے ساتھ رویرالا
گاؤں سے منچل جا رہا تھا کہ اسپیڈ بریکر سے ان کی گاڑی پھسل گئی۔
پہاڑی شریف پولیس نے کہا، "پروین اور اس کا دوست سڑک پر گر گئے۔ اور دونوں شدید زخمی ہوگئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران پروین کی موت ہو گئی۔