: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کمپالا، 19 اگست (ایجنسی) یوگنڈا کے مغربی علاقہ میں ایک تیل ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم 20 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں مقامی میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع دیپولیس کے مطابق کینیا سے کانگو جا رہے تیل ٹینکر میں یوگنڈا کے مغربی ضلع روبیرجی میں آگ لگی ۔بتایا جا رہا ہے کہ تیل ٹینکر کے ڈرائیور نے
گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے وہ ایک گاڑی سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ترکی کی اناڈولو نیوز ایجنسی نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے کہا’’اس واقعہ میں کئی دکانوں، اسٹالوں، ایک مارکیٹ اور دو گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئی ہیں‘‘ ۔
بیس افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، جبکہ کئی افراداب بھی ملبے میں دبے ہوئے ہی۔