تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں دن بہ دن قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،حیدرآباد میں آج ایک اور سنسنی خیز قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔
ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن حدود کے تحت پیراماؤنٹ کالونی میں گیٹ نمبر ١ پر ایک نوجوان کا بہیمانہ قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت عرفان کے طور پر ہوئی ہے، جو ویراٹ نگر کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا الزام بلال نامی شخص پر عائد کیا گیا ہے، جو
پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹولی چوکی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ کے پس منظر اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔
واقعہ کے بعد پیراماؤنٹ کالونی اور اطراف کے علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔