تلنگانہ 27 نومبر 2025 (ذرائع) تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے ہنوڑا منڈل میں چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی رات ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق محبوب نگر–تاندور مین روڈ پر رات تقریباً 12:30 بجے پٹرول سے بھرے ٹینکر اور اسٹیل کنٹینر سے لدا ایک ٹرک آمنے سامنے ٹکرا
گئے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آئل ٹینکر پھٹ پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔بھاری دھماکے کی آواز سنتے ہی مقامی لوگوں نے فوراً 100 نمبر پر پولیس کو اطلاع دی۔ اسٹیل کنٹینر ٹرک کا ڈرائیور کھڑکی سے چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا، تاہم شبہ ہے کہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور آگ میں پھنس کر مکمل طور پر جل کر ہلاک ہوگیا۔