the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟

ہاں
محدود
معلوم نہیں
ذرائع:

نظام آباد کے بھیمگل پولیس اسٹیشن میں سدھاکر نامی شخص نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ واقعہ کے بعد اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جسے فوری طور پر آرمور کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر سدھاکر نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ سدھاکر بھیمگل ٹاؤن میں ہوٹل چلاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اسے



رات 10 بجے کے بعد ہوٹل کے باہر رکھی میزیں ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔سدھاکر نے مبینہ طور پر حلف لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کرے گا۔ تاہم، بھیمگل کے ایس آئی تروپتی نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے سدھاکر کو یہ کہتے ہوئے پولیس اسٹیشن طلب کیا کہ اسے آج عدالت میں پیش ہونا ہے۔ پولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعد وہ مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہوگیا اور خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.