ذرائع:
نظام آباد ضلع کے ارمور میں میونسپل کمشنر اے راجو اور ان کے نجی ڈرائیور بھومیش کو اے سی بی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ کمشنر نے نئی تعمیر شدہ عمارت کو ہاؤس نمبر الاٹ کرنے کے لیے شکایت گزار سے 20 ہزار روپے
رشوت کا مطالبہ کیا تھا، جسے ڈرائیور کے ذریعے وصول کیا گیا۔ نشان زدہ رقم ڈرائیور سے برآمد ہوئی جبکہ اس کے بیگ سے مزید 4 لاکھ 30 ہزار روپے غیر محسوب نقد بھی ضبط کی گئی۔دونوں ملزمین کو حراست میں لے کر نمپلی کی اسپیشل اے سی بی کورٹ میں پیش کیا جا رہا ہے۔ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔