ذرائع:
نظام آباد کے چندور کے ٹمریس بوائز III اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم شیخ موسیٰ ولد شیخ حمید کی خودکشی نے ضلع بھر کو غمزدہ کر دیا۔ مدینہ عیدگاہ کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا یہ طالب علم اسکول کی عمارت میں لٹکا ہوا پایا گیا، جس نے والدین سمیت پورے علاقے کو صدمے میں مبتلا کردیا۔ والد مسجد مدینہ دھرم پوری میں معمولی آمدنی پر خدمت انجام دیتے ہیں، جس کے باعث یہ سانحہ خاندان کے لیے مزید ناقابلِ برداشت بن گیا۔ اسکول انتظامیہ کی ممکنہ غفلت اور مبینہ ہراسانی کے شبہ میں سماجی قائدین اور مقامی افراد نے ضلع کلکٹر کو شکایت پیش کرتے ہوئے غیرجانبدارانہ تحقیقات، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، متاثرہ خاندان کو مالی امداد اور سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
style="text-align: right;">