ذرائع:
اترپردیش کے رامپور کے بھنورکا گاؤں سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ محمد ایان نے تعلیم کے مسلسل دباؤ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ جو ہاسٹل میں رھ کر نیٹ کی کوچنگ کے لے رہا تھا وہ تین دن قبل کانپور کے رَاوَت پور کے ہتکاری نگر ہاسٹل میں نیٹ امتحان کی تیاری
کے لیے آیا تھا۔ جمعہ کی دوپہر اُس کے روم پارٹنر امداد حسن نے نماز کے لیے چلنے کو کہا تو اُس نے انکار کر دیا اور ایئر فون لگا کر کمرے میں ہی رہا۔ نماز کے بعد واپس آنے پر کمرہ اندر سے بند ملا۔ دروازہ توڑنے پر محمد ایان پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔