ذرائع:
نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ شہر میں ایدولہ گوڑہ چوراستہ کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حیدرآباد سے گنٹور جا رہی ٹائلز سے بھری ڈی سی ایم گاڑی اور ایک سیمنٹ ٹینکر کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی
پولیس موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والے تمام افراد کا تعلق بہار سے ہے، جن کی شناخت بیرو بائے ، سنتوش اور سورج کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈی سی ایم میں موجود ٹائلز مزدوروں پر گرنے سے تینوں کی موت واقع ہوئی۔ شدید زخمیوں کو علاج کے لیے مریال گوڑہ کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔