the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
ذرائع:

ممبئی  میں بریانی اور تربوز کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کے چار افراد کی پراسرار موت کے معاملے نے نیا موڑ اختیار کر لیا ہے۔ فارنسک کی ابتدائی رپورٹ میں ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں جنہوں نے اس کیس کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 اپریل کو جے جے مارگ علاقے میں رہنے والے عبداللہ ڈوکادیا، ان کی اہلیہ نسرین اور دو بیٹیوں نے پارٹی کے بعد بریانی اور تربوز کھایا، جس کے بعد انہیں شدید قے اور دست کی شکایت ہوئی۔ اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود چاروں جانبر



نہ ہو سکے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جسمانی اعضا کا غیر معمولی طور پر سبز رنگ میں تبدیل ہونا اور عبداللہ کے جسم میں مارفین کی موجودگی نے زہر خورانی کے شبہات کو تقویت دی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حکام کے مطابق اس کیس میں خودکشی، ذاتی دشمنی اور ممکنہ زہریلی شے سمیت تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی سامنے آیا ہے کہ عبداللہ 2019 کے ایک فراڈ کیس میں اہم گواہ تھے، جس کی آئندہ سماعت متوقع تھی، اور پولیس اس پہلو کو بھی تحقیقات میں شامل کر رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.