حیدرآباد،٢١ اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد کے میاں پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت نرسمہا (60)، وینکٹما (55)، بیٹی کویتا (24)،
داماد انیل (32) اور دو سالہ نواسہ اپو کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور کلوز ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ ابتدائی تحقیقات میں اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ مالی مسائل کے باعث پیش آیا ہو سکتا ہے، تاہم اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔