ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ اے سی بی نے مشیرآباد کے ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر سائی رام کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی کے مطابق سائی رام نے
دو کنٹریکٹ کاموں کے کوالٹی کنٹرول سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے عوض 10 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ رشوت قبول کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔