ممبئی ، 19 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع میں ممبئی ۔ گواہائی وے پر کھیڈ کے قریب پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں پانچ افراد کی موت واقع ہو گئی ، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ یہ المناک واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اُس وقت پیش آیا جب میرا روڈ، ممبئی سے دیورخ جانے والی ایک تیز رفتار کار ہائی وے پر بے قابو ہو کر
سیدھی دریائے جگبوڑی میں جا گری۔
کار میں کل چھ افراد سوار تھے ، جو دیورخ میں سسر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جا سوار تھے، جو کی رہے تھے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ان میں سے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ شدید زخمی ڈرائیور کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے متوفیوں کی شناخت کی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی گئی تھی۔