حیدرآباد 11 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں پیش آئے خوفناک آتشزدگی کے واقعہ میں کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی افراد کے مطابق رحمت نگر، ایس پی آر ہلز جی ایچ ایم سی گراؤنڈ میں آمد و رفت آسان رہنے کے علاوہ یہ جگہ اکثر خالی رہتی ہے، اسی وجہ سے لوگ اپنی گاڑیاں یہاں پارک کرنے کے عادی بن گئے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آدھی رات کے بعد یہ مقام شرابیوں کا اڈہ بھی بن
جاتا ہے۔اسی جگہ پر کچرے کے ڈھیر اور ڈمپنگ کی بہتات ایک مزید سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ انہی حالات کے درمیان جمعرات کو کچرے کے ڈھیر کے قریب پارک کی گئی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں۔ الزام ہے کہ کسی شرپسند نے سگریٹ پی کر اس کی بٹ کچرے کے ڈھیر پر پھینکی، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ تیزی سے پھیلی اور وہاں کھڑی گاڑیاں پوری طرح جل گئیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہوگئی۔