جمشیدپور،3 مئی (ذرائع) جھارکھنڈ کے جمشید پور ضلع سے ایک بڑے حادثے کی خبر آئی ہے۔ یہاں ایک اسپتال کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
جس کے باعث خاتون سمیت چار مریض ملبے تلے دب گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جمشید پور کے مہاتما گاندھی میموریل (ایم جی ایم) میڈیکل کالج اسپتال میں
پیش آیا۔
بتایا گیا کہ ہفتہ کے روز ساکچی تھانہ علاقہ میں واقع ایم جی ایم اسپتال کی بالکونی اچانک گر گئی۔ جس سے خاتون سمیت چار مریض دیوار کے نیچے دب گئے۔
اس واقعہ کی وجہ سے پورے ہسپتال میں افراتفری کا ماحول ہے۔ ہسپتال انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔