the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟

ہاں
محدود
معلوم نہیں
ذرائع:

نوئیڈا کے سیکٹر 148 کے قریب نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر منگل کی شام ایک چلتی ہوئی سلیپر بس میں اچانک زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ بس میں تقریباً 30 مسافر سوار تھے۔ آگ لگتے ہی بس میں افراتفری مچ گئی، تاہم تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور دور تک دھوئیں کے بادل اور بلند شعلے دکھائی دینے لگے۔ اطلاع ملتے ہی نالج پارک پولیس اسٹیشن کی ٹیم اور فائر بریگیڈ موقع پر



پہنچ گئی، جہاں فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی۔ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں اسی طرح کے بس حادثے میں 9 افراد کی موت ہوئی تھی۔ اس کے باوجود ایک بار پھر سلیپر بس میں آگ لگنے کے واقعہ نے بسوں کی سیفٹی اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ عوام میں یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ 9 افراد کی ہلاکت کے باوجود انتظامیہ نے بسوں کی حفاظت کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیوں نہیں کیے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.