تلنگانہ 16 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے ملکاجگری میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ماں نے اپنی ہی معصوم بیٹی کو عمارت کی تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، جس کے نتیجے میں بچی کی موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ملکاجگری پولیس اسٹیشن حدود کے وسنت پوری کالونی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سات سالہ بچی شارونی میری کو اس کی ماں
مونالیسا نے تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچی کو گاندھی اسپتال منتقل کئے، تاہم حالت نازک ہونے کے باعث علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملکاجگری پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ ماں نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ ایسا دل سوز قدم کیوں اٹھایا۔