آندھرا پردیش 22 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے شہر چیرالہ میں وجئے نگر کالونی کے قریب وڈارےوو–پیڈوگورالہ قومی شاہراہ پر کام کرنے والی ایک بھاری موبائل کرین کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے انجن مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ حادثے کے وقت کرین کے قریب کوئی موجود نہ ہونے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔