ذرائع:
حیدرآباد : ریاست تلنگانہ رنگاریڈی ضلع کے شمس آباد منڈل کے پِلونی گوڑہ گاؤں میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق ماں باپ کی غیر موجودگی میں لڑکی تنہا مکان میں موجود تھی۔ اکیلی نابالغ لڑکی کو مکان میں دیکھ کر نوین نامی نوجوان پینے کے پانی کے بہانے گھر میں
داخل ہوا لڑکی جیسے ہی پانی لانے کے لیے کچن میں گئی نوجوان نے گھر کا دروازہ اندر سے بند کر لیا اور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بعد ازاں ملزم نے موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی۔ لڑکی کی چیخ و پکار سن کر لوگوں نے نوین کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے مقامی لوگوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر دی اور فرار ہوگیا۔لڑکی نے بتایا کہ فرار ہونے والا نوجوان ان کا رشتہ دار ہے۔