ذرائع:
اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ میں ہائی وے پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں کار اور منی ٹرک کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ منی ٹرک اچھل کر سوئفٹ کار کے اوپر چڑھ گیا۔ حادثے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔
حادثے کے بعد ہائی وے پر طویل ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث مسافروں اور راہگیروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیز رفتار منی ٹرک کے کار پر چڑھ جانے کا یہ خوفناک منظر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔