آندھرا پردیش 19 فروری 2026 (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے ضلع پلناڈو میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکوں سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔لوگ گہری نیند میں تھے کہ اچانک زلزلہ سے گھروں میں موجود اشیاء ہلنے لگیں جس سے عوام خوفزدہ ہو کر کھلے
میدانوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ حکام نے نشاندہی کی ہے کہ زلزلے کا مرکز ضلع پلناڈو کے علاقہ ونوکنڈہ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور زمین میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔