آندھرا پردیش 22 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش میں نیلور سے حیدرآباد جانے والی ایک پرائیویٹ بس آدھی رات کو اپنے ٹائر سے کنٹرول کھو بیٹھی اور ڈیوائیڈر کو عبور کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی کنٹینر لاری سے ٹکرا گئی اور آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں بس
ڈرائیور سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دس سے زائد مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ آگ کی شدت سے بس اور لاری جل کر راکھ ہوگئیں اور مسافروں کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ننڈیالہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔