حیدرآباد؛٢٦ جولائی (ذرائع) مہندی پٹنم میں آر ٹی سی ڈپو کے سامنے واقع فنکشن ہال میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب تلنگانہ ہاؤسنگ بورڈ کارپوریشن کے حکام مہدی پٹنم فنکشن ہال کو سیل کرنے پہنچے۔یہ فنکشن ہال آصف نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ہے۔
ذرائع کے مطابق فنکشن ہال انتظامیہ گزشتہ آٹھ برسوں سے ہاؤسنگ بورڈ کو کرایہ یا دیگر واجبات ادا نہیں کر رہی
تھی۔ بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق، بقایا رقم تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران ہاؤسنگ بورڈ کے عہدیداروں اور فنکشن ہال کے انتظامیہ کے درمیان لفظی تکرار ہوگئی۔ اس دوران ہاؤسنگ بورڈ کے اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر آر جگدیشور راؤ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ ان کے ساتھی افسران نے فوری طور پر انہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا، تاہم علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔