the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پرگی آر ٹی سی بس ڈپو میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں ایک مکینک کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تانڈور سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ محمد قدوس  گزشتہ تین برسوں سے پرگی آر ٹی سی ڈپو میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف مکینک کے عہدے پر فائز تھے۔ پیر کی صبح ایک بس ڈپو سے بس اسٹینڈ کی طرف  جارہی تھی۔ ڈرائیور ایم وینکٹیا بس کو گیٹ سے باہر نکال کر



ہائی وے پر لے گیا، تاہم اچانک بریک فیل ہوجانے کے باعث بس پیچھے کی سمت میں ڈپو کے اندر داخل ہوگئی اور پیچھے کھڑے محمد قدوس کو ٹکر ماردی۔حادثہ میں قدوس شدید زخمی ہوگئے اور بے ہوش ہوکر گرپڑے۔ ساتھی ملازمین نے فوری طور پر انہیں پرگی کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ قدوس ایک سینئر ملازم تھے اور محض ایک سال بعد ریٹائرمنٹ کے قریب تھے۔ ان کی اچانک موت سے ساتھی ملازمین اور گھر والوں پر سکتہ طاری ہوگیا
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.