: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اتر پردیش کے شہر بریلی میں عرس کی تقریب سے واپسی کے دوران 30 سالہ مولانا توصیف رضا مظہری کو ٹرین میں شرپسندوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اس لرزہ خیز واقعے نے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ مقتول کے اہل خانہ نے اسے ایک منصوبہ بند نفرت انگیز جرم قرار دیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اسے محض ایک 'حادثہ' بتا کر معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مولانا توصیف رضا کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے وقت وہ اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیو
کال پر تھیں اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے انہیں بے بس اور مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا۔ اہلیہ کے مطابق، شرپسند عناصر نے مولانا کو گھیر رکھا تھا اور ان کی داڑھی اور ٹوپی کی بنیاد پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر انتہائی بے بسی کی حالت میں تھے اور حملہ آوروں نے انہیں بے دردی سے پیٹنے کے بعد ٹرین سے نیچے دھکیل دیا۔محض مذہبی شناخت، داڑھی یا لباس کی بنیاد پر تنہا مسافروں کو نشانہ بنانا اور ہجوم کی شکل میں حملہ کرنا ایک تشویشناک رجحان بن چکا ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مجرموں کو بچایا جا سکے، لیکن وہ انصاف کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔