ذرائع:
مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال انڈیا اور رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کار کے ایک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں اطلاعات کے مطابق مولانا کی صحت اب بہتر ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ 18 اکتوبر کی شب آندھرا پردیش کے باگے پلی سے تقریبا 45کیلو میٹر دور پنی کونڈہ میں مولانا کی کارسڑک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ مولانا اور ان کے ڈرائیور حامد
دونوں زخمی ہوگئے۔ ایمبولینس کے ذریعہ قریبی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں ابتدائی معائنوں کے بعد ڈاکٹروں نے کسی بڑے دواخانہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مولانا کو شدید چوٹیں آئیں ڈرائیور کی حالت کسی حد تک تشویش ناک ہے ۔ ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق اننت پور کے معروف خانگی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے مولانا سے بات کرنے والے ایک صاحب نے ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں مولانا نے ان کی صحت کے لیے دعا کی گزارش کی ہے۔