the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
متھرا 24 فروری (یو این آئی ) اترپردیش میں متھرا کے نوجھیل علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ٹینکر کی زد میں آنے سے کار میں سوار ایک ہی کنبہ کے چھ لوگوں سمیت سات افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی رات تقریباً بارہ بجے مائلسٹون 68 کے قریب اس وقت پیش آیا جب ورنداون سے درشن کرکے ہریانہ کے ضلع جند میں واقع اپنے گھر واپس جارہے ایک کنبہ کی کار ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری لائن میں آئے ایک ٹینکر سے ٹکراگئی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ



ہوگئی اور اس میں ساتوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام مہلوکین ضلع جند کے گڑھ سفیدو کے باشدے تھے۔ ڈیزل سے بھرا ٹینکر نوئیڈا سے آگرہ کی جانب جارہا تھا جبکہ کار آگرہ سے نوئیڈا جارہی تھی۔ اسی دوران ٹینکر ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے سڑک کے دوسری جانب آگیا اور مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار کار سے ٹکر اگیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں منوج (45) ، بیوی ببیتا (40) ، بیٹا ابھے (18) اور ہیمنت (16) کے علاوہ میتھلیش متل کا بیٹا کنو (10) ، بیٹی ہماندری (14) اور راکیش (39) شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.