حیدرآباد 10 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے علاقہ عطاپور میں منگل کی علی الصبح پلر نمبر 185 کے قریب واقع آدرش آٹوموبائلز کے کار شوروم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے اطراف کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شوروم اور سروس سینٹر میں موجود تقریباً 50 سے 70 گاڑیوں میں سے 4 تا 5 گاڑیاں متاثر ہوئیں، تاہم کسی
جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ابتدائی جانچ کے مطابق آگ سروس سیکشن میں اسکریپ ذخیرہ کرنے کی جگہ سے شروع ہوئی اور تیزی سے پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا، جبکہ پولیس نے احتیاطاً متصل عمارت سے تقریباً 90 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا، جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔