حیدرآباد 24 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے پرانے شہر کے عثمان باغ علاقے میں ایک آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا۔ کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سلیپر بنانے کی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک
اٹھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔