تلنگانہ 21 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں کپاس کی مل میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔ضلع کے شری سمردھا کپاس کی مل میں ہفتہ کی شب یہ آگ لگی جس کے نتیجہ میں مل میں رکھی کپاس جل کر خاکسترہوگئی۔مل میں کپاس ہونے کی وجہ سے آگ تیزی کے
ساتھ پھیلی۔ابتدا میں مل کے ذمہ داروںنے اس آگ پرقابو پانے کی کوشش کی ۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طورپرمعلوم نہ ہوسکی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرورہوا ہے۔