ذرائع:
حیدرآباد کے منگل ہاٹ دھول پیٹ میں پتنگوں کے گودام میں کل شب بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق آبکاری ڈپارٹمنٹ کے حدود میں یہ گودام ہے جس میں کل شب آگ لگ گئی۔سمجھاجاتا ہے کہ جلتے ہوئے پٹاخہ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیاتاہم پولیس اس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اس واقعہ میں گودام میں رکھا سامان جل کرمکمل
طورپر خاکستر ہوگیا تاہم کسی کے جھلسنے یا پھرکسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔مقامی افرادنے بتایا کہ اس واقعہ میں بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ہوا ہے۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈس نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔آگ نے گودام کے قریب رکھی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس واقعہ پر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔فائربریگیڈ کے عملہ نے تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا