: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،26 جولائی (ذرائع) مہاراشٹر میں ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر ہفتہ کی سہ پہر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بے قابو ٹرک کنٹینر نے کئی گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ کئی گاڑیوں کے ٹکڑے ہو گئے۔ حادثے میں 15 سے 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان میں بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز جیسی لگژری کاریں بھی شامل
ہیں۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔معلومات کے مطابق، رائے گڑھ ضلع کے کھوپولی میں ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر کنٹینر کی بریک فیل ہو گئیں۔ یہ کنٹینر پونے سے ممبئی جا رہا تھا۔ ڈھلان پر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹینر پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ کنٹینر تیز رفتاری سے آگے بڑھتا رہا اور کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔