تلنگانہ 14 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) شوہر کے لیے لیے گئے قرض کی ادائیگی کے دباؤ میں ایک شادی شدہ خاتون نے چین اسنیچنگ کی کوشش کی، مگر ناکام رہی اور آدھے گھنٹے کے اندر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گئی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میڑچل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق راجیش نے دو سال قبل ورنگل کی رہنے والی انیتا ریڈی سے پسند کی شادی کی تھی۔ انیتا ریڈی ماضی میں سافٹ ویئر ملازمہ رہ چکی ہیں۔ شوہر نے گھریلو
ضروریات کے لیے تقریباً پانچ لاکھ روپے قرض لیا تھا، جس کی وجہ سے مالی دباؤ بڑھتا گیا۔ اسی دباؤ کے تحت انیتا ریڈی نے جلد رقم حاصل کرنے کے لیے چوری کا راستہ اپنایا۔اس نے میاں پور کی رہنے والی کملا نامی خاتون سے لفٹ میں چین چھیننے کی کوشش کی، مگر شور مچنے پر فرار ہو گئیں اور صرف آدھا تولہ کالا موتیوں کا ہار ہاتھ آ سکا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر صنعت نگر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو محض آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔